تبدیلی تفتیش بورڈز میں ایس ایس پی محمد نوید کی زیرِ صدارت 808 کیسز کو سنا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس انصاف کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقادکیا گیاتبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں صدر، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویڑن کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق
قتل، اغواء ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 16 مقدمات زیر بحث آئیفرسٹ تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعیہ سریا بی بی قتل، عرشہ لطیف اور محمد افضال امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مائدہ شہزاد اور محمد صدیق دھوکہ دہی، عاصم جاوید اور محمد مقصود چیک ڈس آنر جبکہ محمد ابرار چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،رواں سال منعقدہ 28 تبدیلی تفتیش بورڈز میں ایس ایس پی محمد نوید کی زیرِ صدارت 808 کیسز کو سنا گیامیرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئیایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوامی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جارہا ہے، شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا، فرائض کی انجام دہی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیخواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہیمظلوم کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،