سی سی ڈی اغوا سیل نے ایدھی سنٹر سے ملکربچوں کی بحفاظت واپسی ممکن بنائی
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی اغوا برائے تاوان سیل نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے گمشدہ اور گھر سے بھاگے5بچوں کو ٹریس کرکے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ترجمان کے مطابق ایدھی سینٹر اور سی سی ڈی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں چار روز سے ایدھی سینٹر میں موجود ایک لاوارث گونگی اور بہری بچی کو بھی ٹریس کر کے اس کے اہل خانہ تک پہنچایا گیا۔رجمان نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے دیگر چار بچوں کے اغواء کے مقدمات بھی لاہور کے مختلف تھانوں میں درج تھے۔ تمام بچوں کو تلاش کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تلاش میں ایدھی سینٹر اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ اپنے بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے سی سی ڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔