گھر والوں سے ناراض ہوکر میو ہسپتال پہنچی، لڑکی بحفاظت ملنے پر اہل خانہ کا اظہار تشکر
لاہور(کرائم رپورٹر) گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے گھر والوں سے ناراض ہوکر آنے والی 14 سالہ لڑکی کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق لڑکی شفیق آباد کی رہائشی ہے، جس کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔ گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر وہاں آئی تھی۔پولیس نے لڑکی کے ورثا اور متعلقہ تھانے سے فوری رابطہ کیا، جس کے بعد اسے بحفاظت والدین کے سپرد کردیا گیا۔ بیٹی کے ملنے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے سب انسپکٹر نصیر احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی مدد اور ان کے تحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہے