پاک چین اقتصادی راہداری ،دو اہم منصوبے شروع کرنیکی منظوری

اسلام آباد(آن لائن)وزارتِ ریلوے نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت دو نئے اہم منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن کے لیے وفاقی بجٹ میں فنڈز بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں وزارتِ ریلوے کی جانب سے انہی دو منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ کوئی نیا منصوبہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔دستاویزات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی مالی معاونت سے ایم ایل-1 کی اپ گریڈیشن کے لیے تیاری اور آمادگی سے متعلق معاونتی منصوبے کے لیے وفاقی بجٹ میں 1 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 94 کروڑ روپے لگایا گیا ہے