اپنی سرحدوں کے قریب ٹرمپ راہداری منصوبے کی اجازت نہیں د ینگے:ایران

 امریکہ اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتا ہے، جو ایران کیلئے ناقابلِ قبول ہے:مشیرسپریم لیڈر
تہران ( آئی این ی ) ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ 'ٹرمپ راہداری' منصوبے  کو  اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے  کہا ہے  وہ امریکہ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بنائی جانے والی مجوزہ راہداری کو روک دے گا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس راہداری کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ علی اکبر ولایتی نے کہا کہ تہران اس منصوبے کو روس کے ساتھ یا روس کے بغیر روک دے گا، ایران کا روس اور آرمینیا کے ساتھ تزویراتی اتحاد ہے