آزاد کشمیر میں آج یومِ استحقاق و تجدیدِ عہدِ نو منایا جائے گا‘عام تعطیل ہوگی

مظفرآباد(آئی این پی)آزاد کشمیر حکومت نے (آج) بدھ 8 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔آزاد کشمیر سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔8 اکتوبر کو "یومِ استحقاق و تجدیدِ عہدِ نو" کے طور پر منایا جائے گا۔زلزلہ 2005 کے شہدا اور متاثرین کی یاد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔آزاد کشمیر بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہوگی۔