عالمی یومِ’’ آٹزم آگاہی‘‘آج منایا جائے گا

آٹزم آگاہی کیلئے سیمینار، واکس اور تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا
اسلام آباد  (آئی این پی)  دنیا بھر سمیت پاکستان میںبھی آج 2اپریل کو عالمی یومِ آٹزم آگاہی منایا جارہاہے، جس کا مقصد آٹزم سے متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ یہ دن 2007میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے باضابطہ طور پر منظور کیا گیا تھا تاکہ دنیا بھر میں آٹزم کے بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے اور اس سے متاثرہ افراد کے حقوق کو تسلیم کیا جا سکے،ماہرین کے مطابق آٹزم ایک نیورولوجیکل یعنی اعصابی عارضہ ہے جو انسان کی سماجی روابط، بات چیت اور رویے پر اثر انداز ہوتا ہے، آٹزم سے متاثرہ افراد کو دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے، جذبات کے اظہار اور حالات کو سمجھنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، دنیا بھر میں آٹزم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ کسی بھی نسل، علاقے یا سماجی حیثیت سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کر سکتا ہے