پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی
راولپنڈی (آئی این پی)آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد نے شرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان کے ماضی، حال، مستقبل اور دو قومی نظریے پر گفتگو کی گئی