فیصل آباد (یواین پی) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیر اہتمام سمر ہینڈبال تربیتی کیمپ 18 جولائی سے نیشنل ہینڈبال اکیڈمی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ثقلین کوثر نے بتایا کہ سمر تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تربیتی کیمپ میں 8 سے 16 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے سکتی ہیں اور ان کو کوالیفائیڈ کوچز جدید اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی۔