آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر کیمپ، 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت

اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام منعقدہ سمر کیمپ 2026 میں ملک بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے چار ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ کیمپ کا مقصد نوجوانوں میں قومی شعور، ذمہ دار شہری ہونے کا احساس، قومی یکجہتی اور ریاستی اداروں کے کردار سے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔سمر کیمپ کے سلسلے میں الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم کے ساتھ طلبہ و طالبات کی خصوصی نشست کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست اور افواجِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مفتی عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان اور افواجِ پاکستان کے کردار کو قرآن و سنت کی روشنی میں سمجھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے