پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر

 راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر ہو گیا ۔چیئر مین پی اے ای سی راجہ علی رضا انور نے کہاکہ انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج حکومت کے "اڑان پاکستان" وژن سے مکمل ہم آہنگ رہا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج میں بیس ممالک کے ممتاز سائنس دانوں نے شرکت کی جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر سائنسدانوں، محققین اور طلبا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، سائنسی تجربات کا تبادلہ کرنا اور جدید ترین تحقیق پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔سمر کالج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے اس موقع پر کہا کہ نتھیا گلی سمر کالج کے سابق طلبہ آج تحقیقی اداروں، جامعات اور قومی تنظیموں کی قیادت کر رہے ہیں ،دو ہفتوں میں حاصل ہونے والا علم نوجوان سائنس دانوں کے روشن مستقبل کا آغاز ہے