ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ نشست

 پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق موثر آگہی حاصل ہوئی:طلبہ و طالبات
راولپنڈی(آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ سمر کیمپ میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق موثر آگہی حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے ناپاک کردار سے بھی آگاہ کیا گیا