واشنگٹن ( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ملاقات کے دوران پی آئی اے کے بیڑے میں اضافے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔ دونوں فریقین نے جدید طیاروں کی خریداری کے مختلف آپشنز اور بہترین تجارتی شرائط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا