وفاقی وزیر نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا
لاہور(کرائم رپورٹر)وفاقی وزیر برائے داخلہ اور انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی نیاے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری)نے ان کا استقبال کیا ترجمان اے این ایف کے مطابق وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ملک میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اے این ایف کی کاوشوں کی تعریف کی۔خر میں وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوان نسل کو منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف اے این ایف کی جاری خصوصی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی وفاقی وزیر نے منشیات کے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے خلاف محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این ایف کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔