ممبئی (آئی این پی )بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ تمام بوئنگ طیاروں کے فیول کنٹرول سوئچز کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام جہازوں کا معائنہ کیا گیا ہے اور فیول کنٹرول سوئچ کے لاکنگ کے طریقہ کار میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے ڈریم لائنر 787 کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ طیارے کے دونوں انجنوں تک ایندھن کی ترسیل کنٹرول کرنے والے سوئچز بند ہو گئے تھے جو پرواز کے فورا بعد ہی طیارے کے گرنے کی وجہ بنے۔