اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، محسن نقوی نے اس موقع پر نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ہے۔ دوران گفتگو وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں ایف آئی اے مثالی ادارہ بنے گا، ڈاکٹر عثمان انور ایف آئی اے کو عوام کی توقعات کے مطابق ادارہ بنانے کے لیے پوری توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے