شنگھائی (آئی این پی )نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام سے متعلق معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کی جانب سے بانی رکن کی حیثیت سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔