نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان کا ٹیلی فونک رابطہ

 تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق اورعلاقائی امن، استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان–ترکیہ تعلقات، فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس رابطے میں دونوں رہنمائوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق اورعلاقائی امن، استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔