جنرل اسمبلی اجلاس ،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

 جنرل اسمبلی کے موقع پر او آئی سی کے متعدد وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے
اسلام آباد(آئی این پی)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے نیویارکپہنچ گئے جہاں وہ25 ستمبر تک وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اعلی سطحی وفد کا پروگرام وسیع اور مختلف نوعیت کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا۔بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ اور وزیرِاعظم کشمیر کے معاملے پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں وہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والے او آئی سی کے متعدد وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا سالانہ رابطہ اجلاس اور او آئی سی رابطہ گروپ کے دیگر اجلاس شامل ہیں