وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے

ہانگ کانگ(آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہانگ کانگ کے ڈپٹی سیکریٹری برائے انصاف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا، چین میں پاکستان کے سفیر اور ہانگ کانگ میں پاکستانی کونسل جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے