اپنی زمین، اپنا گھر اسکیم: درخواستوں کی وصولی بند، سکروٹنی کا عمل شروع

اپنی زمین، اپنا گھر اسکیم: درخواستوں کی وصولی بند، سکروٹنی کا عمل شروع

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کر دیا گیا ہے اور اب موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

اس اسکیم کے تحت اب تک 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کی جا چکی ہیں۔پنجاب کے 19 اضلاع میں 2 ہزار مستحق خاندانوں کو مفت رہائشی پلاٹ دیے جائیں گے۔ اسکیم میں اب تک موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پر پوری اتری ہیں۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بتایا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 19 اضلاع میں سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی سربراہی متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔ یہ کمیٹیاں ایک ماہ میں اپنی رپورٹ جمع کروائیں گی۔اس اسکیم کے تحت مفت پلاٹ حاصل کرنے والے خاندانوں کو 15 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض بھی دیا جائے گا تاکہ وہ تعمیرات کا آغاز کر سکیں۔