پی ٹی آئی کیخلاف کوئی سودے بازی نہیں کروں گا: جمشید دستی

 لاہور(خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ ملے تھے، پارٹی کیخلاف کوئی سودے بازی نہیں کروں گا۔ اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کے معاملے پر جمشید دستی نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے لیے اسلام آباد جارہا ہوں، اس کے بعد اپیل کا فیصلہ کروں گا، مجھے معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن کا ممکنہ فیصلہ کیا ہوگا۔جمشید دستی نے کہا ہے کہ درخواست دہندگان کو الیکشن کمیشن نے وہ ریلیف بھی دے دیا جو انہوں نے مانگا بھی نہیں تھا۔