لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور اس سے پہلے ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنیچ نے جمشید دستی کی درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی اور اب لاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی نا اہلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 30 جولائی کو متعلقہ درخواست پر سماعت کرے گا، ان کے علاوہ جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم بینچ میں شامل ہیں۔