الیکشن کمیشن کا جمشید دستی کیخلاف سپیکر ریفرنس پرکارروائی چلانے کا فیصلہ

   اسلا م آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف سپیکر ریفرنس پر کارروائی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ جمشید دستی اور درخواست گزار کے وکلا ء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو 9اپریل تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔