9 مئی مقدمات: مسرت جمشید اور جمشید اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے 8 مقدمات میں سابق صوبائی وزیر مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کیخلاف لاہور جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور جلائو گھیرائو سمیت 8مقدمات کی سماعت کی۔مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا ہے، تمام مقدمات میں انویسٹی گیشن مکمل ہو چکی ہے۔بعدازاں عدالت نے جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی ۔