لاہور (اے ایف بی) سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر چار مختلف درخواستوں پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر چار مختلف درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق بھی بنچ میں شامل ہیں۔فل بنچ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور تحریری دلائل بھی دینے کو کہا، عدالت نے اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا