پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن کی تیاری

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ڈا یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ریبیز کی ویکسین تیار کرلی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ڈا یونی ورسٹی نے مقامی طور پر حاصل کرنے والے ریبیز وائرسز سے پیوڑفائیڈ، انیکٹیویٹیڈ، لیوفلائزڈویکسین تیار کر لی ہے۔ یہ پہلا مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار شدہ انسانی ویکسین ہے۔ فی الحال مستقبل میں اس کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے کی منظوری پر مبنی بیچز تیار کیے جائیں گے۔ٹرائلز کے بعد اس کی حتمی منظوری کے بعد ویکسین پھر ملک گیر سطح پر تیاری ہوگی اور تقسیم کی جائے گی۔