پاکستان میں ہر سال ریبیز کے شکار 5 ہزار افراد جان کی بازی ہارنے لگے

ہر سال لاکھوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد بچے، دیہی علاقوں اور شہری مضافات کی محروم آبادی ہیں
اسلام آباد  (آئی این پی)پاکستان میں ریبیز کی نگرانی کا کوئی باضابطہ نظام نہیں ہے، جس کی وجہ سے ملک میں ہر سال 5 ہزار افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر دی انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات  کی ہے، ملک میں ریبیز کی نگرانی  کا کوئی مثر قومی نظام موجود نہیں ہے اور دستیاب اندازوں کے مطابق ہر سال تقریبا 5,000 افراد ریبیز کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال لاکھوں کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد بچے، دیہی علاقوں اور شہری مضافات کی محروم آبادی ہیں