متاثرہ شخص میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس میں تکلیف اور گلے میں کھچاؤ پیداہورہا
رواں سال جناح اور انڈس اسپتال میں 2، 2 تصدیق شدہ کیسز پہلے ہی رپورٹ ہوچکے ہیں
کراچی (خصوصی رپورٹ)شہر قائد میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ لیاری کے رہائشی 75 سالہ نعمت گل میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوگئیں۔ ڈپٹی انچارج ای آر جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق داخل مریض کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، متاثرہ شخص میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس میں تکلیف اور گلے میں کھچاؤ کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ متاثرہ مریض نے سگ گزیدگی کے واقعہ کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ رواں سال جناح اور انڈس اسپتال میں 2، 2 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 4 میں سے 2 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ایک اندرون سندھ اور ایک بلوچستان سے لایا گیا تھا۔