مظفرگڑھ (خصوصی رپورٹ)مظفرگڑھ کا رہائشی ریبیز کا مریض میو ہسپتال لاہور میں انتقال کر گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کا رہائشی 50 سالہ ہاشم آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار ہوا تھا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھا،جہاں سے اس کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے میو ہسپتال لاہور ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے وہاں دوران علاج دم توڑ دیا۔