گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 248.429 برآمد کر لیترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے سیالکوٹ، راولپنڈی،مستونگ، شیخوپورہ اور لاہورمیں کارروائیاں کیں جس کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیاکارروائیوں کے دوران ملزمان سے 222 کلو 713 گرام افیون، 25 کلو 580 گرام چرس، 136 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہیگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے