مختلف جرائم کی سنچری کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا۔مختلف جرائم کی نصف سنچری کرنیوالے پیشہ ور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔دونوں ملزمان پر مجموعی طور پر 125 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو داتا دربار اورشیرا کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں، مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان مقیم 70 اور وقار 55 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو مزیدکاررورائی کیلئے تھانہ داتا دربار اور شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔