قبرستان کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار، 2 موٹر سائیکل، پسٹل، 6 عدد موبائل فون برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے قبرستان نزد جامعہ نعیمیہ کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرکے 2 موٹر سائیکل ،2غیر قانونی پسٹل، 6 عدد موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ گرفتار ملزمان میں شہرام اور شکیل شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔