بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری، سنیچینگ کے 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی فیصل موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا،ملزمان میں سرغنہ فیصل اور علی رضا شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے 5 موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فونز،2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی۔ملزمان نے غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں ۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔