دو ر کنی موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرکے 4 موٹر سائیکل اور غیر قانونی 2 پسٹل برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان گجر پورہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان گلی محلوں مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھیگرفتار ملزمان میں عمران اور ساتھی بلال شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ایس پی سول لائنز نے گجر پورہ پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،