راوی روڈ موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک سنیچر اور موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے راوی روڈ کے علاقے میں شہری کے گھر کے باہر واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔ ملزمان ماسٹر چابیوں کے ذریعے موٹرسائیکلیں چوری کرتے اور جھپٹا مار وارداتوں میں استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو میاں چنوں سے گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، غیرقانونی اسلحہ اور 50 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او شبیر اعوان اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔