سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پائپ لائن کی سکیورٹی مزید سخت، تحقیقات کا آغاز
لکی مروت(آئی این پی )لکی مروت کے علاقے وانڈا امیر میں تخریب کاری کی ایک کارروائی میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینے اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ پائپ لائن کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔