20نامعلوم افراد نے نائیک محمد اقبال کے گھر دھاوا بولا، بارودی مواد کے دھماکے میں فیملی محفوظ رہی،پولیس
لکی مروت (آئی این پی ) لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاک فوج کے اہلکار کا کمرہ بارودی مواد سے اڑا دیا۔لکی مروت کے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود گائوں کیچی قمر میں افراد رات گئے 20نامعلوم مسلح افراد پاک فوج کے نائیک محمد اقبال کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اہلکار کے گھر میں داخل ہوگئے اور اس کے ذاتی کمرے کو بارودی مواد لگا کر اڑا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے دھماکے میں نائیک محمد اقبال کی فیملی محفوظ رہی۔