لکی مروت میں دھماکہ‘9 افراد شہید‘دہشت گردوں نے بنوں میں پل اڑا دیا

 ضلع لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب  سے دھماکہ کیا گیا‘صدر‘وزیراعظم‘وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مذمت
پشاور(آئی  این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب  سے  دھماکے کے نتیجے میں  دو ٹریفک اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور متعددزخمی ہو گئے جبکہ بنوں کے علاقے فتح خیل میں ریڑہ پل کو  بارودی مواد سے اڑا دیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق لکی مروت میں نورنگ تھانے کے قریب  دھماکہ ہو۔ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا ہو سکتا ہے، دھماکے سے جاں بحق  8 افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہوئے  ۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل  کردیا گیا ہے ۔۔ ادھر  ضلع بنوں کے علاقے فتح خیل میں ریڑہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔آر پی او سجاد خان کے مطابق پل گرنے سے کوئی جنی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ پل مضافات کے علاقوں کو شہر سے ملاتا تھا۔صدر‘وزیراعظم‘وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے دھماکے کی مذمت کی گئی