دہشت گردوں نے پنجاب جانیوالی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی

لکی مروت(اے ایف بی  )خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے  گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جو پنجاب کو گیس فراہم کرتی  ہے ۔تفصیل کے مطابق ضلع لکی مروت تھانہ صدر کی حدود میں تورواہ کے مقام وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک بار پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا  ۔  لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ مین گیس پائب لائن پھٹنے سے پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ پولیس اور گیس کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوبارہ مرمتی کا کام شروع کردیا ہے۔