لکی مروت:امن کمیٹی کے سرکردہ رکن کا سولر ٹیوب ویل بارودی مواد سے اڑا دیا گیا

پشاور (آئی  این پی )  خیبرپختونخوا  میںکرک اور لکی مروت کے سرحدی علاقے عباسہ خٹک میں نامعلوم افراد نے مقامی امن کمیٹی کے سرکردہ رکن ہمایوں خان کے سولر ٹیوب ویل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔دھماکے کی وجہ سے سولر ٹیوب ویل اور گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔