موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو نکالا، موٹر سائیکل مین ہول میں ہی کھو گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں بارش کے دوران شہری موٹرسائیکل سمیت مین ہول میں جا گرا۔ یہ افسوسناک واقعہ شاہدرہ کے رسول پارک میں پیش آیا جہاں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کی وجہ سے وہاں پانی کھڑا ہوگیا اور بارش کے دوران شہری موٹر سائیکل سمیت کھلے مین ہول کے اندر گر گیا، جس کے بعد موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو بحفاظت پانی سے نکال لیا، تاہم شہری کی موٹر سائیکل مین ہول میں ہی کھوگئی، لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار کے گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری موٹرسائیکل پر اپنے گھر سے نکلتا ہے اور تھوڑا آگے جاتے ہی کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے