مین ہول میں گر کر شہری ہلاک

متوفی کی شناخت اللہ داد کے نام سے ہوئی جو سمن آباد کا رہائشی تھا
پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں 50سالہ شخص مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دی، ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے جوبلی ٹائون میں 50 سالہ شخص مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی شناخت اللہ داد کے نام سے ہوئی، جو سمن آباد لاہور کا رہائشی تھا۔