چلڈرن ہسپتال کے مین ہول میں بچے کی ہلاکت کا واقعہ: اے ایم ایس معطل

لاہور(سپیشل رپورٹر) چلڈرن ہسپتال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے پر محکمہ صحت نے ایکشن لے لیا۔محکمہ صحت پنجاب نے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5ملازمین کو معطل کردیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر نسیم بیگ، سب انجینئر فرقان جاوید، سینٹری سپروائزرفیصل عطا اور 2سیور مین وارث مسیح اور موٹیس مسیح شامل ہیں۔واضح رہے کہ چند دن پہلے چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ساڑھے 3سالہ باسم ہسپتال میں ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گِر کرجاں بحق ہو گیا تھا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے ہسپتال لائے تھے۔