ویب ڈیسک: مٹھی اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد علاقے کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں تھا۔ جھٹکے مٹھی شہر، اسلام کوٹ، ڈیپلو اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پایا گیا اور لوگ حفاظتی اقدامات کے طور پر کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے اور مقامی انتظامیہ شہریوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کر رہی ہے۔