چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔