بلوچستان کے ضلع سنجاوی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
شدت: 4.5 ریکٹر اسکیل
گہرائی: 14 کلومیٹر
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ جھٹکے زمین کی اندرونی پرتوں، یعنی ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کے باعث محسوس کیے گئے۔ماہرین کے مطابق جب ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ٹکراتی ہیں یا ایک دوسرے کے نیچے سرکتی ہیں تو توانائی خارج ہوتی ہے، جو زمین کی سطح پر جھٹکوں کی صورت میں محسوس ہوتی ہے۔پاکستان چونکہ ان پلیٹس کے سنگم کے قریب واقع ہے، اس لیے یہاں وقتاً فوقتاً زلزلے آنا ایک فطری عمل ہے۔قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن سے شہریوں میں عارضی خوف پیدا ہوا تھا۔