بنگلہ دیش کی سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور امپائر ستھیرا جاکر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں، کیونکہ وہ مینز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں ذمہ داریاں سنبھالنے والی پہلی بنگلہ دیشی خاتون امپائر بن جائیں گی۔
بی سی بی نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے چار میچز کے آفیشلز کا اعلان کیا ہے، جس میں ستھیرا جاکر بھی شامل ہیں۔ وہ یکم ستمبر کو شیڈول دوسرے میچ میں ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گی، جبکہ پہلے اور آخری میچ میں فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گی۔ستھیرا جاکر کو گزشتہ برس آئی سی سی ڈیویلپمنٹ پینل برائے امپائرز میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اب تک 30 ویمنز انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا تجربہ حاصل کیا ہے، اور اب وہ مردوں کے میچ میں بھی اپنی قابلیت دکھائیں گی۔یہ قدم بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے سنگِ میل ہے اور خواتین امپائرز کو بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔