بنگلادیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی ہے۔
بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ بنگلادیش نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 42 اوورز میں 187 رنز بنائے۔ مارنس لبوشین 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بارٹلیٹ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔بارش کے باعث ہدف کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 192 رنز تک ایڈجسٹ کیا گیا، جسے بنگلادیش نے 35 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سومیا سرکار اور نجم الحسین شانتو نے 42، 42 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ توحید ہریدوئے 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یہ بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر تیسری فتح ہے، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا۔