بنکاک میں جاری ساؤتھ ایشین فٹسال فیڈریشن (SAFF) ویمنز چیمپئن شپ 2026 میں بنگلادیش نے پاکستان کو عبرت ناک شکست دی اور 1-9 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔
پاکستان نے چیمپئن شپ میں اپنے 6 میچز میں سے صرف 2 میں فتح حاصل کی، ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ 3 میچز میں شکست کا سامنا کیا۔ مجموعی طور پر پاکستان نے 12 گول داغے، جبکہ اس کے خلاف 27 گول ہوئے۔فاتح ٹیم نے پاکستان کے خلاف تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے 9 گول کیے، جبکہ پاکستان صرف ایک بار گیند کو جال میں پہنچا سکی۔پاکستان کے آخری میچ میں پیر کو بھارت سے مقابلہ ہوگا، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ساف مینز فٹسال میں پاکستان نے بنگلادیش کو 1-5 سے شکست دی تھی۔